لاہور( این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کا وقت قریب ،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، پنجاب حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے ممبران اور پنجاب کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران عام انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران نگران پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ساتھ کوارڈی نیشن کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ عام انتخابات کاوقت قریب ہے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، سب نے مل کر منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے، نگران حکومت کو صاف اور شفاف انتخابات کیلئے سپورٹ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے تیار ہے اور پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مطمئن ہے۔اس موقع پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نے کہا کہ عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور انتخابات کے آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...