کیف (این این آئی)یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے کریمیا میں روس کے فضائی میزائلوں کے ایک دفاعی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ ماسکو کے مطابق یوکرینی فوج کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔کییف حکومت نے حالیہ عرصے میں بحیرہ اسود میں واقع جزیرہ نما کریمیا پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ ماسکو حکومت نے سن 2014 میں اس علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے اسے غیر قانونی طور پر روس کے ساتھ ضم کر لیا تھا۔روسی کی طرف سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد جہاں یوکرینی فورسز اپنے سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں، وہیں اب انہوں نے کریمیا کو واپس لینے کی خاطر بھی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ اس لیے کریمیا میں روسی فوجی اہداف پر یوکرینی حملوں میں تیزی لائی گئی ہے۔یوکرینی فوج کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن یونٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے مقبوضہ کریمیا کے مغربی ساحل پر فضائی دفاعی نظام کی ایک اہم تنصیب کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔یوکرین نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں جبکہ روس نے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا۔ روس نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی دفاعی نطام نے جزیرہ نما کوریا میں داغے گئے یوکرین کے آٹھ میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ ہوا میں ہی مار گرایا ہے۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیف حکومت کی جانب سے جزیرہ نما کریمیا میں آٹھ اہداف کو سٹورم شیڈوز نامی کروز میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس حملے ناکام بنا دیا گیا۔یوکرین کو اسٹورم شیڈوز میزائل برطانیہ نے فراہم کیے ہیں اور ان کی رینج 250 کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہے۔ یوکرین ان میزائلوں سے کافی دور سے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...