کراچیر(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و مصنف حسن عسکری طویل عرصہ پھیپھڑوں کے سرطان کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے حسن عسکری کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے50 سے زائد فلمیں بنائیں، جن میں طوفان، خون پسینہ، سلاخیں، آگ، کنارا، تیرے پیار میں سمیت دیگر مقبول ہوئیں۔ انہیں انڈسٹری کو بہترین فلمیں دینے پر دوبار نیشنل فلم ایوارڈ ملاہے۔معروف ہدایتکار و مصنف حسن عسکری طویل عرصے سے پھیھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ حسن عسکری لاہور کے شیخ زید اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایتکار حسن عسکری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہیاور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت بھی کی ۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...