راولپنڈی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سائفر کیس میں مزید 5 گواہان کو عدالت میں پیش کردیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی ، سرکاری وکلا عمر اشتیاق، محمد شرجیل، ایف آئی اے، وفاقی حکومت کے اسپیشل پراسیکیوٹر اور طلب کردہ 5 سرکاری گواہان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران سرکاری گواہان کے بیانات کمرہ عدالت میں ریکارڈ کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اس دوران ایف آئی اے ٹیم نے مزید 5 گواہان کو پیش کیا۔سائفرکیس میں 10سرکاری گواہان کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی جبکہ پیش کیے جانے والے گواہان میں عمران سجاد، عقیل حیدر، شمعون قیصر، ایم افضل ، نادرخان، اقرا اشرف، فرخ عباس، حسیب بن عزیز، شبیر اورخوشنود شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سردار شوکت نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے تاہم کمرہ عدالت میں موجود گواہان کے مکمل بیانات قلمبند نہیں ہوسکے ہیں ، آئندہ سماعت پر جرح اور گواہان کے تفصیلی بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔بعد ازاں وکلا صفائی کی جانب سیسماعت ملتوی کرنیکی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...