کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میںکراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی)، پی ٹی ایف اور پولیس کی رپورٹس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو معاملے کو ذاتی طور پر دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کوئی بھی بری الزمہ نہیں ہو سکتا، لاپتہ افراد کی تلاش کرنا سب کی ذمے داری ہے۔سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تمام لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مذکورہ شہری کسی بھی حراستی مراکز میں قید نہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہری فرقان خان، عمران، عابد علی اور دیگر افراد کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...