اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں، قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ میں وکلا کا روشن کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر شہزاد شوکت، سیکرٹری علی عمران سید سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا بار اور بینچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بار کا فاتح پینل وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت اہم عدالتی معاملات میں مثبت اور موثر کردار ادا کرے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...