اسلام آباد(این این آئی)کروٹ پاور کمپنی لمیٹڈ(کے پی سی ایل )نے خطرے سے دوچار انواع کی حفاظت کیلئے دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کے 5ہزار بچے چھوڑ دیئے ۔ گوادر پرو کے مطابق یہ اقدام کے پی سی ایل کے بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کو بحال کرنے کیلئے مجموعی طور پر 00000 3 ماشیر مچھلی کے بچے چھوڑے جائیں گے۔ ڈپٹی جی ایم سی ایس ای آئی ایل آفتاب عالم نے گوادر پرو کو بتایا کہ ماشیر مچھلی کے بچے کو اٹک کے علاقے ہٹیاں میں محکمہ ماہی پروری کی ہیچریوں سے لایا گیا تھا۔ مچھلی کی انواع کو اپنی بقا کے لئے متعدد خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس میں رہائش گاہ کی تباہی اور علاقے میں غیر قانونی ریت کی کان کنی شامل ہے۔ کے پی سی ایل چائنا تھری گورجز ساتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (سی ایس ای ایل)کا ماتحت ادارہ ہے اور دریائے جہلم پر 720 میگا واٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ چلا رہا ہے ، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت مکمل ہونے والا پہلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...