سیالکوٹ(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شرع کی گئی ایئرلائن ایئرسیال کا افتتاح کردیا اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرسیال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ایئر سیال کے حکام موجود تھے۔واضح رہے کہ لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے قدم سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں 29 نومبر کو ایئر سیال کے تین ایئربس اے 320ـ200ایس کے طیارے ایریزونا کے شہر فینکس سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے جس کے بعد انہیں سیالکوٹ لے جایا گیا تھا۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین فضل جیلانی نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم کے افتتاح کے فوراً بعد ہی ایئر لائن اپنے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرے گی۔انہوں نے بتایا تھا کہ اگرچہ 180مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320ـ200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد اشرف ملک نے بتایا تھا کہ ایئر سیال اپنے آپریشنز کا آغاز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ آنے یا جانے والی پروازوں سے کرے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...