اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی، ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر ہی چل رہے ہیں ایک بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ نہیں بھیجا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اور مریم بی بی جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا، تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا تھا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...