واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس کا قبضہ ختم ہونے پر غزہ کے مستقبل کے لیے دیگر ممکنات پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے سینیٹ کی اپروپریئشنز کمیٹی کو بتایا کہ غزہ کے گنجان آباد علاقے کا کنٹرول حماس کے پاس نہیں رہ سکتا اور نہ ہی اسرائیل غزہ کے انتظامی امور چلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں صورتوں کے درمیان امریکہ اور دیگر ممالک مزید ممکنات پر غور کر رہے ہیں۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا کہ ‘موثر اور مضبوط فلسطینی اتھارٹی’ غزہ کا کنٹرول سنبھالے لیکن ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسا ممکن بھی ہے۔’اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر کوئی عارضی انتظام کیا جا سکتا ہے جس میں خطے کے دیگر ممالک بھی شامل ہوں۔ عالمی تنظیمی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہیں جو سکیورٹی اور انتظامی امور کی فراہمی میں مدد فراہم کریں۔غزہ کے مستقبل کے حوالے سے امریکہ، اسرائیل اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے واضح منصوبہ ابھی تک سامنے نہیں آیا۔امریکی چینل بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فی الحال امریکہ اور اسرائیل اس آپشن پر غور کر رہے ہیں کہ کثیر القومی فوج تشکیل دی جائے جس میں امریکی فوج بھی شامل ہو اور غزہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دیا جائے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے چند مشیروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل، حماس کو دیرپا نقصان پہنچانے کا ایک مؤثر منصوبہ تشکیل دے سکتا ہے لیکن اپنے نقصان کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے اس نے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فی الحال ابتدائی بات چیت ہوئی ہے لیکن آئندہ سفارتی ملاقاتوں میں اس پر تفصیلی بحث ممکن ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...