عمان(این این آئی)اردن کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کے زیر محاصرہ ہسپتالوں میں طبی ضرورتوں سے متعلق سامان ڈراپ یا ہے۔ اس طبی سامان میں ادویات اور طبی آلات وغیرہ شامل تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے یہ بات پیر کے روز صبح سویرے کہی ، شاہ عبداللہ نے اپنے ٹویٹر اکانٹ سے بتایا ہے ‘ ہماری بے خوف فضائیہ نے نصف شب کو فوری طبی امداد ڈراپ کی ، یہ طبی ضرورتوں کا سامان غزہ میں اردن کے ڈاکٹروں کے قائم کردہ فیلڈ ہسپتال میں ڈراپ کیا گیا ہے۔شاہ نے مزید کہاکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے زخمی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...