لاہور ( این این آئی)اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے درخواست دائر کر دی۔سیشن کورٹ میں خدیجہ شاہ کی جانب سے ان کی وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت آج بروز منگل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔
مقبول خبریں
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...