اسلام آباد (این این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے بارے میں سینیٹر رضا ربانی کے خدشات درست نہیں، انتہائی فوری نوعیت کے معاملات میں حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار ہوتا ہے، کمیٹی جو بھی کام کرے گی وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہو گا۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر رضا ربانی کے توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی سے متعلق سینیٹر رضا ربانی نے جن خدشات کا اظہار کیا ہے ان کی کوئی بنیاد نہیں ہے، کابینہ کمیٹی رولز آف بزنس17(2) کے تحت قائم ہوئی ہے، کمیٹی بل تیار کرنے یا بل پیش کرنے کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی ارجنٹ کیسز میں حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، آئین اور قانون نگران حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے سے نہیں روکتا، آئین کے آرٹیکل 89 کے اندر بھی ایمرجنسی قانون سازی کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے فنکشنز میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہے، کمیٹی کے اختیارات سپریم کورٹ یا ایوان بالا سے زیادہ نہیں، قانون سازی کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ ہم جو بھی قانون سازی کریں گے وہ آئین و قانون سے بالاتر نہ ہو۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...