اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے موٹروے ایم ون سیکشن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک راستے کی عدم دستیابی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی جبکہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ممکن ہوا تو نگران حکومت کی مدت میں ہی اس پر کام شروع کرا دیا جائے گا۔ منگل کو اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کے لئے موٹروے ایم ون سیکشن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف راستے کی عدم دستیابی سے لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جس پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ سینیٹر محسن نے جو معاملہ اٹھایا ہے اور جو تجویز انہوں نے پیش کی ہے وہ بہت مناسب ہے، خیبرپختونخوا سے آنے والے لوگوں کی تکلیف کا مداوا ہونا چاہیے، یہ معاملہ آج ہی متعلقہ وزارت کے نوٹس میں لایا جائے گا اور اگر ممکن ہوا تو موجودہ نگران حکومت کی مدت میں ہی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور منصوبہ بندی ڈویژن اس حوالے سے منصوبہ تیار کریں اور حکومت اس کے لئے فنڈز فراہم کرے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...