اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ مالی سال 2023ـ24میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں چوتھے ماہ مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ اکتوبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم 321.3 ملین ڈالر رہا جو اکتوبر 2022 کے دوران ریکارڈ کردہ 203.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2023 میں پاکستان کی چین کو برآمدات 100.5 فیصد اضافے کیساتھ 350.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 174.7 ملین ڈالر تھیں۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح اگست 2023 میں پاکستان کی چین کو برآمدات 211 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 116.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 81.6 فیصد اضافے کے ساتھ امید افزا رجحان ظاہر کرتی ہیں۔ مالی سال 2023ـ24کے پہلے ماہ جولائی میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 35.1 فیصد کا اضافہ ہوا جو جولائی 2022 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے جہاں برآمدات کا حجم 124.7 ملین ڈالر رہا۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2023ـ24کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو مجموعی برآمدات 1051 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 618.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہیں،جولائی تا اکتوبر مالی سال 2023ـ24کے دوران دنیا بھر کے تمام ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 9617 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ریکارڈ کیے گئے 9554 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.66 فیصد زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...