تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں محفوظ راستے فراہم کر دیے ہیں، تاہم ہلال احمر اس بیان کی تصدیق سے انکاری ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام شہری غیر محفوظ راستوں سے دور ہوجائیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس لوگوں کو خطرے میں رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ الشفا سے تمام مریضوں کو نکالنے کا کہہ دیا ہے، 100 سے زیادہ نکل چکے ہیں۔ اسرائیلی دعوئوں پر عالمی تنظیم ریڈ کراس نے اپنے بیان میں کہا کہ الشفا سے مریضوں کو نکالے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ریڈ کراس کے مطابق وہ فلسطینی وزارت صحت کے حکام اور دوسرے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ ریڈ کراس نے کہا کہ الشفا اسپتال سے ابھی تک کسی انخلا پر مبنی آپریشن کی اطلاعات نہیں ہیں۔ ادھر امریکی میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی فوج مستقل الشفا اسپتال کے مشرق سے محفوظ راستہ دینے کا دعوی کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...