اسرائیلی یرغمالی، حماس سے رہائی کے لیے امریکہ کا قطر سے رابطہ

0
300

واشنگٹن (این این آئی)وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے غزہ کی سنگین تر صورت حال کے پیش نظر قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے رابطہ کر کے اسرائیلی یرغمالیوں کے غزہ سے فوری اور محفوظ انخلا کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ان کا اس سلسلے میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے فون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔بات چیت میں شدید زخمیوں کو بھی غزہ سے نکالنے کے سوال پر گفتگو کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی ترجمان نے بتائی ۔اس سے قبل اسرائیلی موساد کے سربراہ اور امریکی سی آئی اے کے سربراہان نے بھی قطری وزیراعظم کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ اس مقصد کے لیے غزہ میں جنگ میں وقفہ کیے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا۔تاہم اس گفتگو کا حاصل کیا رہا ابھی واضح نہیں ہے۔ واضح رہے قطر وہ خلیجی ریاست ہے جس نے حماس کا سیاسی دفتر اپنے ہاں کھول رکھا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے شروع دن سے کوشاں ہے ۔امریکہ سے بھی اس کی بات چیت مسلسل جاری ہے۔ اب تک جاری اس جنگ کے دوران صرف غزہ میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔