اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی معروف انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ڈیوو ایکسپریس آئندہ دو سالوں میں بتدریج چین کی تیار کردہ 200 الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اگر یہ منصوبہ بندی کے مطابق چلتا ہے تو یہ پاکستان میں پہلی ای وی پر مبنی انٹر سٹی بس سروس ہوگی۔گوادر پرو کے مطابق توقع ہے کہ الیکٹرک بسیں اگلے سال موسم گرما کے دوران شروع کردی جائیں گی ، اور تمام 200 بسیں 2026 کے وسط تک چلیں گی۔گوادر پرو کے مطابق الیکٹرک بسیں زیادہ سے زیادہ 225 کلومیٹر کے فاصلے کے مختصر روٹس پر چلیں گی تاکہ انہیں چارج کرنے کے لئے سفر کے دوران رکنا نہ پڑے، کیونکہ یہ مسافروں کے لئے تکلیف دہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق ڈیوو ایکسپریس کے جنرل منیجر شیریار حسن نے کہا یہ 200 الیکٹرک بسیں کراچی سے حیدرآباد سمیت 17 شارٹ روٹس پر چلیں گی۔ پشاور سے راولپنڈی۔ لاہور سے فیصل آباد تک۔ لاہور سے سیالکوٹ وغیرہ “ہم اپنے تمام ٹرمینلز پر چارجنگ کی سہولت فراہم کریں گے جہاں سے یہ الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی کے نمائندے نے کہا تاہم یہ یاد رہیکہ الیکٹرک بسوں کی پیشگی لاگت ڈیزل بسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اگر 200 بسوں کا یہ پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوجاتا ہے تو ہم الیکٹرک بس مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں داخل ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...