جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، حماس سربراہ

0
115

تل ابیب(این این آئی)حماس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہاکہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیںاور گروپ نے قطری ثالثین کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ متوقع معاہدے میں یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قابض فوج کی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔الرشق نے کہا کہ جنگ بندی کی تفصیلات کا اعلان قطری حکام کریں گے۔