اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،فارن مشنز کے سٹاف کو اب بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے،انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کا شمار دنیا کے بہترین تھنک ٹینکس میں ہوتا ہے، یہ وزارتوں کیلئے تحقیق میں معاونت کی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے۔ منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کہ ہم پذیر ہیں اور انہیں کسی نہ کسی قسم کا مسئلہ رہتا ہے، ہم نے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ٹیلی فون کالز موصول ہوتی ہیں، اس کے علاوہ وائس میسج کا سسٹم بھی دیا گیا ہے اور شکایات نوٹ بھی کی جاتی ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ویزا کا معاملہ سعودی حکام کے ساتھ زیر غور رہا ہے سعودی قوانین کے تحت بعض اوقات آزاد ویزے والوں کو بھی گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے، یہ معاملہ ہم نے سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، سعودی وزیر خارجہ سے بھی اس پہ بات ہوئی ہے، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا تدارک کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی حکومت ان لوگوں کو ملازمت فراہم کرے جو ورک ویزے پر سعودی عرب گئے ہیں، گزشتہ سال سعودی حکومت نے پانچ لاکھ ورک ویزے جاری کیے جس طرح سعودی عرب میں ترقی ہو رہی ہے، وہاں پہ انہیں مزید افرادی قوت کی بھی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب میں جو گینگ جاتے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے، ہماری کوشش ہے کہ اس کی حوصلہ شکنی کی جائے عمرہ ویزہ معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوںنے بتایاکہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کا شمار دنیا کے بہترین تھنک ٹینکس میں ہوتا ہے، یہ انسٹی ٹیوٹ وزارتوں کے لئے تحقیق میں معاونت کی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ہمارا تھنک ٹینک ہے، ڈائریکٹر جنرل اس کے سربراہ ہیں، اس کے مختلف سینٹرز بنائے گئے ہیں، اس کے سینیٹرز میں ایشیا پیسیفک اور چائنا سینٹرز ہیں، یہ نہ صرف سیمینارز منعقد کراتے ہیں جن کے ذریعے سکالرز اور بین الاقوامی ماہرین کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رہتا ہے، دنیا کے تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کے رابطے ہیں یہ ہماری وزارتوں کے لیے بھی ریسرچ میں بھی معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہزاروں ٹھیک ٹینکس ہیں جن میں پاکستان کے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کا نمبر 80 واں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کو ہدایت ہے کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کو بھی اپنے سیمینارز میں مدعو کریں باقی تھنک ٹیکس کو بھی اس حوالے سے ہدایت کی جائے گی۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ فارن مشنز کے سٹاف کو اب بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جمع کرائے گئے آڈٹ پیرا میں 285 ملین روپے میں 93 ملین وزارت خارجہ سے متعلق تھے جن کی ریکوری کی جا چکی ہے، آڈٹ اعتراضات کا مطلب کرپشن یا غبن نہیں ہوتا، اس میں ملازمین اور افسران کے علاج معالجہ کے حوالے سے کچھ کاغذات جمع نہیں کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسران سے ہونے والی ریکوری معمولی نوعیت کی ہوتی ہے، ان میں زیادہ تر کیسز افسران اور سٹاف سے متعلق ہوتے ہیں جن میں ٹیلی فون بل اور ٹی ڈی اے شامل ہوتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے فارن مشنز کے سٹاف کی تنخواہیں تاخیر سے ملنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ چند ماہ قبل زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی تھی تاہم اب تنخواہیں بروقت ادا کی جا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...