چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی

0
206

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی۔جمعرات کو یہاںاسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضی ملک عدالت میں پیش ہوئے ،بشری بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کر دی۔