اسلام آباد (این این آئی)ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ کیلئے آئی ایم ایف تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا،تکنیکی وفد ایف بی آر کیساتھ تقریبا ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ کیلئے آئی ایم ایف تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئیگاذرائع ایف بی آر کے مطابق تکنیکی وفد ایف بی آر کے ساتھ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا۔ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کیلئے سکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔ ٹیکس پالیسی کے ذریعے مزید 10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں کی گئی ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی، ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کیلئے تکنیکی وفد سے ایک ہفتہ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...