شمالی وزیرستان (این این آئی)پاک فوج کے زیر اہتمام پورے شمالی وزیرستان میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی،مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں نشے کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔اس موقع پر پاک فوج، سول انتظامیہ اور مقامی افراد کے علاوہ ملکان، مشران، علما اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔منشیات سے متعلق آگاہی مہم کے دوران نوجوانوں کو منشیات کے متعلق معلوماتی ویڈیوز دکھائی گئی۔فوٹیج نیٹ۔کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک مشران اور مقامی افراد نے پاک فوج کے منشیات کے خلاف مثبت اقدام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسی شعور اجاگر کرنے والی تحریکوں کے شمالی وزیرستان میں مثبت اور دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...