واشنگٹن(این این آئی)ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی نے کہاہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان یں انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، بھارت معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے آنے والے دنوں میں اس بارے میں کچھ کہے گا۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے۔