مقبوضہ جموںوکشمیر ،محبوبہ مفتی کا بجلی کے بحران پر اظہار تشویش

0
440

سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں جاری بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی حکام نے بجلی کے بحران کو حل کرنے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور حد سے زیادہ ٹیرف کے باوجود بجلی کہیں نظر نہیں آتی۔