اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے ،ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں ،مہنگائی سے ہے ،ہم سینئر سیاستدانوں کا احترام کرتے ہیں ،اب ملک کی سیاست نوجوانوں حوالے کی جائے ،ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے ،بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابط کریں گے،سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے ۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چھ ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ،کے پی کے میں فقید المثال عوام نے خطاب کیا ،کے پی کے کی صوبائی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے پروگرام کو کامیاب کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی پر بات کی ،پنجاب کے جب بھی حکمران اقتدار میں آتے ہیں تو انتقام لیتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کو سیاسی انتقام نہیں لیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سینئر سیاستدانوں کا احترام کرتے ہیں ،اب ملک کی سیاست نوجوانوں حوالے کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف سے سیاست بچوں کے حوالے کرنے کی مخالفت کی گئی ،یہی نوجوان سیاسی جماعتوں کوپارلیمنٹ میں لایا جو حلف اٹھانے کی مخالف تھیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پی پی پی نے ہمیشہ مارشل لاء کا مقابلہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ میاں صاحب کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پاکستان میں آکر ختم ہو گیا ،جو لوگ میاں صاحب اور محترمہ بی بی کی واپسی کا موازنہ کرنے کی باتیں کررہے تھے لاہور میں سب عیاں ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی اپنے مشور کے مطابق چلے گی ،پی پی پی کا ٹارگٹ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کا ہے ،بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابط کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پی آئی اے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجکاری میں دیا جارہا ہے ،سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتیں بیساکھیاں ٹھونڈ رہی ہیں ،سیاسی جماعتوں کو عوام کے فیصلے ماننے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ انہوںنے نکہاکہ پی آئی اے کو خریدنے کے لیے ایک سیاسی جماعت کے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں ،ہمیشہ ن لیگ نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...