چار سدہ(این این آئی)انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی سے پہلے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں طبی معائنہ کرایا گیا۔ڈاکٹر کے مطابق اسد قیصر کے گلے اور سینے میں معمولی تکلیف ہے۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن خود سلیکٹڈ پلس بن گئی۔اسد قیصر نے کہا کہ اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزیرِ اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں، ایسے انتخابات سے بہتر ہے نگراں کی طرح نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کر دیں۔اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پارٹی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔اینٹی کرپشن عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے سامان کی خریداری میں خوردبرد کا الزام ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...