آج بھی لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے ،ایسا ہوتا تو ریڈ کارپٹ بچھا کر نواز شریف سے معذرت کی جاتی ،جاوید لطیف

0
233

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج بھی لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ریڈ کارپٹ بچھا کر نواز شریف سے معذرت کی جاتی ، ہم سمجھتے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری مخالف سیاسی جماعتوں کے اکابرین کی بات کر رہے ہیں لیکن آصف علی زرداری کے انٹر ویو سے لگ رہا ہے کہ بلاول اپنے گھر سے متعلق ہی گفتگو کر رہے تھے ۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا اور انہیں چور ڈاکو کہا گیا،نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، آج ان کرداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں۔نواز شریف سے جو 2017میں کیا گیا اگر لیول پلینگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لئے ریڈ کارپٹ بچھا کر ان سے معذرت کی جاتی ،اگر انصاف فاسٹ ٹریک پر ملتا جو 2017کے کردار وںکو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے تھا،2018 کے انتخابات ڈیل کے تحت ہوئے ، 2017 کے کرداروں کا سب کو معلوم ہے۔ 2024میں ہونے والے انتخابات کو ایک منصوبہ بندی کے تحت چند لوگ انعقاد سے قبل ہی متنازعہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم یہی سمجھتے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری مخالف سیاسی جماعتوں کے اکابرین سے متعلق بات کر رہے ہیں لیکن آصف علی زرداری کے انٹر ویو کے بعد ایسا لگ رہا ہے وہ اپنے گھر سے متعلق کوئی ایسی گفتگو کر رہے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ شروع ہونا احسن قدم ہے،سب کو معلوم ہے کہ 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا جو 2017 کے کردار ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، آج ان کرداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں، ،قائد(ن)لیگ آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 2024 کے انتخابات صاف شفاف ہوںگے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔