ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سلو بھائی سلمان خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں سے کہا شاہ رخ خان آپ کے بھائی کا بھائی ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور فینز فائٹنگ (پرستاروں میں جھگڑے)پر کئے گئے اس سوال پر کہ آپ دونوں اتنے اچھے دوست ہیں تو سوشل میڈیا پر آپ کے فینز ایک دوسرے کے خلاف بہت کچھ کیوں کہتے رہتے ہیں۔اس کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی ہے خاص کر میں تو ہمیشہ اپنے پرستاروں سے کہتا ہوں کہ وہ (شاہ رخ خان)آپ کے بھائی (سلمان خان)کے بھائی ہیں تو ان کے ساتھ کچھ نہیں ہونا چاہیے۔سلو بھائی نے کہا کہ میرے پرستار اسطرح کی چیزیں اتنا زیادہ نہیں کرتے اور آج کل سوشل میڈیا کو میں زیادہ نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر مجھے اس طرح کی منفی چیزیں اور ٹرولز زیادہ سمجھ میں نہیں آتیں اور جو چیز مجھے سمجھ میں نہیں آتی وہ پریشان نہیں کرتی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...