رواں سال کے پہلے دس ماہ میں پاکستان مقامی طور پر 15.66 ملین فون تیار کیے گئے

0
244

اسلام آباد (این این آئی) رواں سال کے ابتدائی دس ماہ میں پاکستان نے 15.66 ملین موبائل سیٹ مقامی سطح پر تیار یا اسمبل کیے ہیں، اسی عرصے کے دوران ملک نے تجارتی طور پر 1.26 ملین موبائل فون ز درآمد بھی کیے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے)کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 92.6 فیصد فون مقامی طور پر اسمبل / تیار کیے گئے ہیں ، جو مقامی پیداوار پر بڑے پیمانے پر انحصار کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے برعکس 7.4 فیصد فون درآمد کیے جا چکے ہیں جس سے ملک کے درآمدی بل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 15.66 ملین موبائل سیٹس میں سے 10.25 ملین سیکنڈ جنریشن موبائل (2 جی موبائل)کے زمرے میں ہیں، جسے عام طور پر جی ایس ایم فونز کہا جاتا ہے جبکہ ان میں سے 1.41 ملین موبائل سیٹس اسمارٹ فونز ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹاپ 10 برانڈز میں چینی کمپنیوں کا غالب کردار مقامی مینوفیکچرنگ اور فون سیٹوں کی اسمبلنگ میں فعال طور پر شامل ہے۔ چارٹ میں سب سے آگے چین کی وی جی او ٹیل ہے جس نے 1.96 ملین فون سیٹ تیار کیے ہیں، اس کے بعد 1.89 ملین سیٹوں کے ساتھ ‘آئیٹیل’ دوسرے نمبر پر ہے۔ انفینکس نے 1.70 ملین موبائل سیٹوں کا تعاون کیا ہے ، جبکہ شیامی کی ریڈمی نے 0.92 ملین تیار / اسمبل شدہ فون سیٹوں کے ساتھ پیروی کی ہے ، اور ٹیکنو نے 0.89 ملین موبائل سیٹ اسمبل / تیار کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابقسال 2022 میں پاکستان نے مقامی طور پر 21.95 ملین فون سیٹ تیار کیے جبکہ 1.53 ملین فون سیٹوں کی کمرشل درآمدات کی گئیں۔ اس دوڑ میں سرفہرست برانڈ 3.03 ملین سیٹوں کے ساتھ چین کا آئیٹیل تھا۔ اسی طرح، وی جی او ٹیل نے 2.40 ملین سیٹ تیار کیے، اور ویوو اور انفینکس نے 2022 میں 1.72 ملین سیٹ تیار / اسمبل کیے۔ چین کے ٹیکنو اور اوپو بھی بالترتیب 1.34 ملین اور 1.12 ملین موبائل سیٹوں کی اسمبلنگ / مینوفیکچرنگ میں مصروف ٹاپ 10 برانڈز میں شامل تھے۔