اسلام آباد(این این آئی)چین پاکستان ٹراپیکل ایریڈ نان ووڈ فاریسٹ پر تیسری سائنس و ٹیکنالوجی ایکسچینج کانفرنس چین کے شہر ژینگ ژو اور گوادر میں بیک وقت منعقد ہو ئی ۔گوادر پرو کے مطابق ایکسچینج کانفرنس کا مقصد اقتصادی جنگلات کے شعبے میں دونوں ممالک کی کامیابیوں اور تحقیقی پیش رفت کو ظاہر کرنا اور چین اور پاکستان کے درمیان ٹراپیکل ایریڈ نان ووڈ فاریسٹ اور فعال مادوں کے تعلیمی تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چائنیز سوسائٹی آف فارسٹری(سی ایس ایف)اور سینٹرل ساتھ یونیورسٹی آف فارسٹری اینڈ ٹیکنالوجی (سی ایس یو ایف ٹی)کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دونوں ممالک کے 220 سے زائد عہدیداروں، اسکالرز، طلبا اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ 2021 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی اقتصادی اور ماحولیاتی ترقی کو بڑھانے کے لئے سی ایس یو ایف ٹی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی)اور یولن ہولڈنگز نے ٹروپیکل ایریڈ نان ووڈ فاریسٹ کے لئے انجینئرنگ ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے لئے تعاون کیا۔ مرکز کا مقصد گرین اور پائیدار ترقیاتی نقطہ نظر کو ظاہر کرنا ہے، جس میں غیر لکڑی جنگلات کی صنعت اور گوادر میں ماحولیاتی، معاشی اور معاشرتی فوائد کے ساتھ اس کی مطابقت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے چیئرمین چنگ باو چونگ نے گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کے جائزے اور تبادلہ خیال کے دوران گوادر میں کاروباری ماحول پر ایکو اکنامک فاریسٹ کے اثرات سے آگاہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق خشک اور نمک برداشت کرنے والے اور نان وڈ بنجر جنگلات کے جراثیم کے وسائل کو جمع کرنے اور استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منتظمین نے ماہرین کو مختلف پودوں کی تحقیقی پیش رفت اور ترقی کے امکانات پر خصوصی پریزنٹیشن دینے کے لئے مدعو کیا، جن میں یوکومیا الموئڈز، ایلیس گینینسس، مورنگا اولیفیرا، اور ہپوفی رامنوئڈز شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ہینان ایگریکلچرل یونیورسٹی، ہینان فارسٹری سوسائٹی، سی ایس ایف کی اکنامک فاریسٹ برانچ، سی او پی ایچ سی اور یولن ہولڈنگز نے کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...