اسلام آباد (این این آئی)چین۔ پاکستان پائیدار زرعی تعان سی آئی ایس سی ای 2023 میں نمایاں ، پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5 سالوں میں تین گنا اضافہ، ملک میں تل تقریبا 600،000 ایکڑ پر اگایا جاتا ہے ،فی ایکڑ پیداوار 0.5 ٹن ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں جاری چائینہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) 2023 ء میں چاول ، میٹھے خربوزے، خوشبودار تل کو زائرین کی بڑی تعداد کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ سنجینٹا گروپ چین کے ایک عہدیدار نے چائنہ اکنامک نیٹ کے کو بتایا کہ سنگل جرم پلازم ریسورس کوآپریشن اور مصنوعات کی تجارت سے لے کر موجودہ زرعی ویلیو چین (اے وی سی) جامع کاروبار تک، سنجینٹا گروپ اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بلا شبہ بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کاشتکاروں کو ان پٹ اور پیداواری خدمات کی فراہمی، اہم زرعی مصنوعات کے بدلے بنیادی پیداواری علاقوں میں اداروں کے ساتھ بارٹرنگ، چین کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب کو جوڑکر اور عالمی اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم چین کو کھول کر،اے وی سی ماڈل نے پاکستان میں کاشتکاروں کو عملی فوائد فراہم کیے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5 سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں تل تقریبا 600000 ایکڑ پر اگایا جاتا ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 0.5 ٹن ہے چونکہ زیادہ تر پاکستانی تل برآمد کے لیے ہیں اور ایک تہائی سے زیادہ چین کو برآمد جاتا ہے، سنجینٹا گلوبل اے وی سی کا مقصد سنجینٹا کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاکستانی کاشتکاروں کے معیاری تل کو بین الاقوامی ویلیو چین پارٹنرز بالخصوص چین کے ساتھ جوڑنا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مئی 2023 ء میں اے پی اے سی کا پہلا سینٹریگو فلیگ شپ سینٹر آف سنجینٹا پنجاب میں شروع کیا گیا جس میں آلو، مکئی، چاول، سبزیوں اور تل کی کاشت کاری کے 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 500 سے زائد کاشتکاروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان سبھی کو بیج، کھاد، فصلوں کی حفاظت، ڈرون اسپرے اور فارم میکانائزیشن جیسی خدمات سمیت اعلیٰ معیار کی زرعی اشیاء ملتی ہیں اس طرح کا کاشتکاری ماحولیاتی نظام مقامی کسانوں کو بہتر پیداوار اور آر او آئی حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پروٹوکول سے فائدہ اٹھانے والے سینٹریگو کے کاشتکاروں میں سے ایک میاں بشیر احمد اطمینان کے ساتھ مسکرائے اور کہا کہ میرے پاس 150 ایکڑ کھیت ہے، جس میں سے 20 ایکڑ پر تل کاشت ہے۔ بوائی سے لے کر کٹائی تک میری رہنمائی سینٹریگو فلیگ شپ سینٹر کی ایک ٹیم نے کی۔ ڈرون کے ذریعے فراہم کردہ کیڑے مار ادویات کا سپرے کرنے سے میرے تل کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ برآمد شدہ تل کے بہتر معیار کی وجہ سے، مجھے اوسط مارکیٹ قیمت سے 30 فیصد زیادہ قیمت ملی۔ مقامی کاشتکاروں کے لئے پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے اے وی سی چین کے مقامی خوردنی اجناس اور تیل کی درآمد کی مختلف خدمات فراہم کرتا ہے ، جو عالمی سپلائی چین سسٹم کے تحت ایک فائدہ مند صورتحال ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سنجینٹا گروپ چین کے ماتحت ادارے جیانگ ہوائی ہارٹی کلچر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش، ویتنام، کوسٹا ریکا، مصر سمیت 18 ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک اور خطوں میں سائنسی تحقیقی اداروں، کاروباری اداروں اور کسانوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...