کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔نئی حلقہ بندیوں میں ضلع ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا جب کہ خیرپور، سانگھڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک صوبائی نشست کم ہوگئی۔ حلقہ بندیوں میں سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوگئی، سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 رہ گئیں۔اسی طرح حلقہ بندیوں میں کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیرپور، سانگڑ اور ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہوگئی، خیرپور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے کم ہوکر 6 ،سانگھڑ کی 6 سے کم ہوکر 5 اور ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 ہوگئیں۔ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، ملیر کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 5 سے بڑھ کر 6، کراچی ایسٹ کی 8 سے بڑھ کر 9 اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی صوبائی اسمبلی میں کراچی ایسٹ کی جنرل نشستوں کی تعداد 9، کراچی سینٹرل 9، کورنگی 7، کراچی ویسٹ 6، ملیر 6، کراچی ساتھ 5 اور کیماڑی کی جنرل نشستوں کی تعداد بھی 5 ہوگی۔سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے حیدر آباد کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہوگی، خیر پور 6، سانگھڑ اور بدین کی 5-5 نشستیں ہوں گی۔ سکھر کی جنرل نشستیں 4، لاڑکانہ 4، قنبر شہداد کوٹ 4، گھوٹکی 4، شہید بینظیرآباد 4، نوشہروفیروز 4، میر پور خاص کی 4، تھرپارکر اور دادو کی بھی 4-4 نشستیں ہوں گی۔جیکب آباد کی جنرل نشستوں کی تعداد 3 ہوگی، کشمور 3، شکار پور 3 جبکہ عمر کوٹ اور جامشورو کی بھی 3-3 نشستیں ہوں گی۔ مٹیاری کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 2، ٹنڈوالہیار 2، ٹنڈو محمد خان 2 جبکہ سجاول اور ٹھٹھہ کی بھی 2-2 نشستیں ہوں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...