کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یکم دسمبرکوایڈزکا عالمی دن منایاگیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی۔ متاثرین میں خواتین، مرد، بچے اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ مرض پر کنٹرول کے لیے صوبے میں بیس سے زائد سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔کراچی کے سول اسپتال میں ایچ آئی وی علاج سینٹر کی انچارج ڈاکٹر سمیرا حیدر نے بتایاکہ ضروری احتیاط کے ذریعے موذی مرض سے بچنا ممکن ہے۔ایچ آئی وی وائرس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایڈز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال، متاثرہ مریض کے زیراستعمال سرجیکل آلات، اسکریننگ کے بغیر خون کی منتقلی یا ایڈز متاثرہ شخص سے جنسی تعلق ایچ آئی وی وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔سندھ میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تیئس ہزار تین سو سے زیادہ ہے، جن میں متاثرہ مردوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہے جبکہ متاثرہ خواتین کی تعداد تین ہزار سات سو چونسٹھہ ہے۔بدقسمتی سے ایک ہزار چار سوترپن بچے، نو سو اٹھارہ بچیاں اور سات سو دس خواجہ سرا بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔حکومت سندھ کے ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر نے کہاکہ ایچ آئی وی ایڈز کے علاج کے لیے سندھ میں بیس سے زیادہ مراکز کام کر رہے ہیں۔ کراچی میں آٹھ، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور حیدرآباد میں ایک ایک سینٹر قائم ہے۔حکومت سندھ کے ایچ آئی وی پروگرام کے تحت موذی مرض میں مبتلا شخص پورے پاکستان میں کہیں بھی اپنا علاج اور تشخیص مفت کرا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...