سرینگر(این این آئی )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر میں 15کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جمعہ کو جاری کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5کشمیریوں کو مختلف جعلی مقابلوں میںاور دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیاگیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 3خواتین بیوہ اور 17بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فوجیوں، پیراملٹری پولیس اہلکاروں، بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے نومبر میں محاصرے اور تلاشی کی 218کارروائیوں کے دوران 368افراد کو کالے قوانین”پی ایس اے اور یو اے پی اے ” کے تحت گرفتار کیا جن میں زیادہ تر طلباء اور نوجوان شامل تھے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ تلاشی آپریشنوں کے دوران پانچ رہائشی مکان بھی تباہ کیے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...