واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل، مصر اور قطر کے ساتھ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، صدر بائیڈن قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی کوششوں میں شامل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کی طرف سے قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکامی جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کی وجہ بنی ہے۔جنگ بندی کا معاہدہ پہلے چار روز کے لیے طے پایا، پھر اس میں دو روز توسیع کی گئی، اس کے بعد پھر ایک مرتبہ توسیع کی گئی۔ دو مرتبہ توسیع کے بعد ساتویں روز تیسری توسیع نہ ہوسکی اور اسرائیل نے 7 روزہ وقفہ کے بعد غزہ کی پٹی پر دوبارہ وحشیانہ بمباری کرکے مزید 178 فلسطینیوں کو شہید اور 589 کو زخمی کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ اپنی کارروائی کو جنگی قوانین کے مطابق رکھے۔بلنکن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سمجھایا ہے کہ اسرائیل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیاں شروع کرنے سے پہلے شہریوں کے تحفظ کے ذرائع فراہم کرنا ہوں گے۔اسرائیلی بمباری اور زمینی مہم کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں آباد 23 لاکھ افراد میں سے 3 چوتھائی بے گھر ہوگئے ہیں اور غزہ کی پٹی ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...