موساد حماس رہ نمائوں کو بیرون ملک قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، امریکی اخبار

0
199

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی بیرون ملک انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے بیرون ملک مقیم حماس رہ نمائوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے انٹیلی جنس ایجنسیوں بالخصوص موساد کو حماس کے سینئر رہ نمائوں کو قتل کرنے کے منصوبے تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ آپریشن ان حماس رہ نمائوں کے خلاف ہوگا جو غزہ سے باہر کہیں بھی ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ ختم ہوتے ہی دنیا بھر میں حماس کے رہ نمائوں کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ نے اسرائیل سے حماس کے سربراہ خالد مشعل کو بیرون ملک قتل کرنے کا مطالبہ کیا۔قطر یا ترکیہ کی سرزمین پر ایسا کرنے سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششوں کو دبائو یا تارپیڈو کیا جا سکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے نومبر کے اواخر میں دیے گئے ایک حکم میں اسرائیل کے بیرون ملک قتل عام کے منصوبوں کی طرف اشارہ کیا ہے سے کچھ لوگ ناراض ہوئے جنہوں نے مستقبل کی مہم کو خفیہ رکھنے کو ترجیح دی۔