اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وفاق، پنجاب اور سندھ میں کئی کئی بارحکومتیں کرنے والوں نے ایسا کونسا نسخہ ایجاد کر لیا ہے جو وہ دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد معیشت اورگڈ گورننس کی بہتری کیلئے آزمائیںگے،ساری پی ڈی ایم میں سب سے زیادہ بے چینی اوراضطراب صرف نواز شریف،مریم صفدر اورمولانافضل الرحمان کے چہروںپر نظر آتاہے ، سب کو پتہ ہے مریم صفدرکوآج بیرون جانے کی اجازت مل جائے تو وہ پی ڈی ایم کی تحریک سے لاتعلق ہوکر اپنا سامان باندھ لیں گی ۔اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوںاختر خان نے کہا کہ استعفوںکی بات ہردور میں سنتے آئے ہیں ، آئینی ماہرین واضح کہہ رہے ہیںکہ اپوزیشن کے استعفوں سے حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے استعفے دینے کے معاملے پر مزاحمت کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آنے والے دنوںمیں اس میں شدت آئے گی ۔اراکین سوال کر رہے ہیں ہم کسی کے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے کیوں عوام کے مینڈیٹ کی توہیں کریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی جلسے ،جلوس یا ریلی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...