لاہور(این این آئی) کائونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرکے پانچ مبینہ افغانی دہشتگردوںکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،دھماکہ خیز مواداورملکی وغیر کرنسی برآمد کر لی ، گرفتار دہشتگردوں سے بھارت کے ویزے اور پاکستان کے حساس مقامات کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے پیشگی منصوبہ بندی کر کے لاہور پہنچنے پر شاہدرہ کے مقام پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت کالعدم تحریک طالبان کے ثمرقند،عبدالرحمان،عمران،وزیر گل اور عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے اسلحہ،دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرینیڈز،ملکی و غیر ملکی کرنسی اورحساس مقامات سمیت سول سیکرٹریٹ لاہور کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھارت کے ویزے بھی برآمد ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی جلال آباد میٹنگ میں ”را” کے افسران کی شرکت کابھی انکشاف ہوا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں کارروائی کرانے کیلئے دہشتگردوں کی مالی معاونت ”را ”نے کی۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...