راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ آج کی سماعت کا اوپن ٹرائل کیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کا سارا میڈیا موجود تھا کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔زین قریشی نے کہا کہ تازہ سماعت میں اوپن ٹرائل کا تقاضا پورا نہیں کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر میڈیا اور عام لوگ موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا یہ کسی اور جماعت میں نہیں ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کی ہے۔زین قریشی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا انتخابی نشان ‘بلا’ الاٹ کیا جائے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...