تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تل ابیب مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فوجی دبائو بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ہم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن ہم بمباری کے دبا ئومیں بات کر رہے ہیں۔نیتن یاھو نے اپنی لیکوڈ پارٹی کے ارکان کو یہ بھی بتایا کہ جنگی کونسل فوجی فیصلوں کے حوالے سے لاپرواہی سے دور رہتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل جنوبی اور شمالی محاذوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنی لیکود پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا اور کنیسٹ ارکان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے وقت سیکورٹی فورسز پر تنقید نہ کریں۔