واشنگٹن(این این آئی)ابھی یہ کہنا جلدی ہو گا کہ اسرائیل غزہ کی جنگ میں شہریوں کے تحفظ کے لئے امریکی مطالبے کے مطابق کام ہو رہا ہے، تاہم تھوڑی بہتری ضرور دیکھ رہے ہیں۔ امریکہ کو اندازہ ہے کہ ابھی شہریوں کی ہلاکتیں ہوں گی کیونکہ جنگوں میں ایسا ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اظہار امریکی ترجمان نے اس وقت کیا جب اطلاع ملی کہ اسرائیلی فوج نے ایک ہزار مقامات کو جنوبی غزہ میں نشانہ بنایا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہناتھا کہ امریکہ نے جنوبی غزہ میں کارروائیوں کے حوالے سے کچھ ایسے پہلو دیکھے ہیں جو اس سے پہلے شمالی غزہ میں نہیں دیکھے تھے ۔ ان کا کہنا تھا ایک پورے شہر کو خالی کرانے کے مقابلے میں مخصوص حصوں کو ہدف بنا کر خالی کرانا اسرائیل کے لیے اچھا تھا۔میتھیو ملر نے مزید کہاکہ ہمارا مطلب ہے کہ ہم شمالی غزہ میں جو کچھ دیکھ چکے ہیں وہ جنوبی غزہ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ جیسا کہ شمالی غزہ سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی کرائی گئی تھی۔ملر نے کہاکہ ابھی تک واشنگٹن نے نہیں دیکھا کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے شہریوں کو قتل کر رہا ہے۔ تاہم امریکہ سمجھتا ہے کہ ابھی شہریوں کی ہلاکتیں ہوں گی کیونکہ جنگوں میں یہ ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
امریکا نے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا
واشنگٹن (این این آئی )عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے...
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...