نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں مسلسل اسرائیلی بمباری کے باعث المناک حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوے کہا ہے کہ جنوب کی طرف بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد ان سہولیات میں پناہ لے رہے ہیں جن پر بمباری بھی کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(اونرا)نے اعلان کیا کہ غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریبا 1.9 ملین افراد یا غزہ کی آبادی کا 80 فیصد سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دس لاکھ فلسطینی وسطی غزہ، خان یونس اور جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں اس کی 99 تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...