انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جارحانہ بمباری کرنے پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات او آئی سی کی ایک کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کے دوران کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیب ایردوآن نے کہاکہ یاہو کے خلاف غزہ کی پٹی میں مسلط کردہ جارحیت کی بنیاد پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ مغربی اقوام جو اسرائیل کی حمایت میں کھڑی ہیں وہ فلسطینی بچوں کے قتل کے لیے اسرائیل کوغیر مشروط مدد دے رہے ہیں اور اس طرح یہ سب ملک بھی اسرائیلی جنگی جرائم میں شریک ہیں۔اس موقع پر ایردوآن نے یوگو سلاویہ کے سابق صدر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسے جنگی جرائم کا سامنا کرنا پڑا تھا نیتن یاہو کو بھی سامنا کر پڑے گا۔انہوں نے کہا جو لوگ حماس کے حملے کو اسرائیلی جواز کے طور غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کرتے ہیں ان کے پاس انسانیت کے لیے کچھ نہیں ہے ، یہ اندھے اور بہرے ہیں۔ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فریم ورک کا جائزہ لینا چاہیے۔ نیز اسرائیلی کے جوہری اسلحے کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ ایردوآن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مخلصانہ کوششوں کو سلامتی کونسل کی طرف سے سبوتاژ کیے جانے پر تنقید کی اور کہا ہم میں سے کوئی بھی اس نظام کو قبول نہیں کر سکتا ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ اس طرح کا ڈھانچہ انسانوں کو امن اور امید دینے کا ذریعہ بن سکے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...