انسداد تمباکو کیلئے نگراں حکومت پرعزم ہے،مرتضی سولنگی

0
241

ا سلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور مرتضی علی سولنگی نے کہاہے کہ حکومت تمباکو کے بڑھتے استعمال جیسی چیلنج سے نمٹنے اور اس کے تدارک کے لییپرعزم ہے،ہماری حکومت کی ترجیح شہریوں کی فلاح و بہبود ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمباکو کے استعمال جیسے مسئلیسے نمٹنے کے لیے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ(اسپارک)نے کمپین فارٹوبیکوفری کڈز(سی ٹی ایف کے)کیساتھ ایک مشترکہ تقریب کاانعقاد کیا،تقریب کامقصد ان ہیروز کوخراج تحسین پیش کرنا تھاجنہوں نے تمباکو کنٹرول کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے،ان ہیروز میںاہم سرکاری عہدیدار،ماہرین صحت اور اسٹیک ہولڈرزشامل ہیں،تقریب کی میزبانی کرنے پر سپارک اورسی ٹی ایف کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور مرتضی علی سولنگی نے کہاکہ حکومت تمباکو کے بڑھتے استعمال جیسیچیلنج سے نمٹنے اور اس کے تدارک کے لیے پرعزم ہے،ہماری حکومت کی ترجیح شہریوں کی فلاح و بہبود ہے،میں عہدکرتا ہوں کہ بطور وزیر اور بطورشہری میں اس مقصد کے لیے انتھک محنت اورلگن سے کام کرتا رہونگا،انہوں نے کہاکہ آج ہم ان ہیروزکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں جو تمباکو سے پاک پاکستان کے لییاپنا دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں پربات کرتے ہوئے کہاکہ تمباکوکااستعمال نہ صرف ہمارے شہریوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ہمارینظام صحت اورمعیشت پر بھی بوجھ ڈالتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم تمباکوکے استعمال کی روک تھام کیلئے اپنے ہیروز کوخراچ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، اسلئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایک ایسی ثقافت کو فروغ دیں جو صحت، فلاح و بہبود اور اپنی قوم کی خوشحالی کو ترجیح دیتی ہے،سی ٹی ایف کے میں ڈائریکٹرٹوبیکوکنٹرول ساوتھ ایشیا ریجن ڈاکٹر ماہین ملک نے پاکستان میں سی ٹی ایف کے کی شراکت دار تنظیم کے عزم پر اظہار تشکر کیا اورکہاکہ سی ٹی ایف کے تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر اور قابل عمل اقدامات اٹھائے گی ،انہوں نے کہاکہ سی ٹی ایف کے اس حوالے سے مربوط پالیسیوں کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی،تقریب سیخطاب کرتے ہوئے سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نیتمباکوکے استعمال سے بچوں کی صحت اوران کی فلاح و بہبود پر پڑنے والے برے اثرات جیسے اہم مسئلے کواجاگرکرتے ہوئے کہاکہ انسدادتمباکو کے حوالے سے مرتب کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کرکے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول قائم کیاجاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنائینگے کہ ہمارے نوجوان تمباکو سے دور رہ کر پروان چڑھیں،تقریب میں حکومتی، تعلیمی اداروں، میڈیا اور نوجوانوں سمیت دیگرایسے تمام افرادکو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے آپ کو تمباکو سے پاک پاکستان کیلئے وقف کر رکھا ہے۔