کووڈ ویکسین پرقوم پرستی، اقوام متحدہ نے خبردارکردیا

0
358

نیو یارک(این این آئی ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں کووڈ ویکسین پرقوم پرستی عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے غریب ممالک کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کووڈ ویکسین سے متعلق کہنا تھاکہ دنیا بھرمیں ویکسین پرقوم پرستی اپنے عروج پرپہنچ رہی ہے جس سے خدشہ ہے کہ امیرممالک کے ایسا کرنے کرنے غریب ممالک تک یہ ویکسینیشن نہیں پہنچ پائے گی۔انتونیوگوتریس نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کی رسائی پوری دنیا تک ہونی چاہیئے، یہ کسی خاص ممالک کے لیے نہیں بلکہ عالمی عوام کی بھلائی کے لیے ہے، بالخصوص افریقہ کے لیے جہاں اس کی سب سے زیادہ اس ویکسین کی ضرورت ہے۔کوویسک پروگرام کے پیش نظریواین سیکریٹری جنرل نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے اپیل کی کہ وہ اگلے 2 ماہ میں 4.5 بلین ڈالر فراہم کرے جس سے دنیا کے غریب ترین لوگوں کوکورونا وائرس کی ویکسین خریدنے اورفراہم کرنے میں مدد ملے۔ویکسین معاہدہ کا نام کوویسک ہے جس کی مدد سے ویکسین کی 70 کروڑخوراکیں 92 ترقی پذیرممالک میں تقسیم جائیں گی