واشنگٹن(این این آئی ) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے پاکستان کے لیے صدارتی استثنی جاری کیا ہے جس سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر لگنے والی پابندیوں سے اسے چھوٹ مل جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوروز قبل امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے پاکستان اور دیگر 9 ممالک کو سال 20-2019 کے دوران مذہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزی پر خاص تشویش والے ممالک قرار دیا تھا۔پاکستان نے اس عمل کو من مانا اور منتخب جائزہ قرار دے کر مسترد کردیا تھا جو زمینی حقائق کے منافی اور اس پورے طریقہ کار کے معتبر ہونے پر سنگین شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔پاکستان کو اس فہرست میں امریکی بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ 1998 کے تحت شامل کیا گیا جس کے نتیجے میں مبینہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت معاشی پابندیاں عائد ہوجاتی ہیں۔تاہم امریکی ایمبیسیڈر ایٹ لارج برائے مذہبی آزادی سیموئل ڈی بران بیک نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کچھ ممالک کو معاشی پابندیوں سے استثنی دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا تھا کہ پاکستان، نائیجیریا، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو سیکریٹری نے صدارتی کارروائی کی شرط کے لیے چھوٹ جاری کی ہے اور امریکا کے اہم قومی مفادات کی وجہ سے استثنی دینے کے اختیار کو استعمال کیا گیا۔امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی جس نے یہ فہرست جاری کی اس نے بھارت کو بھی ان ممالک میں شمار کرنے کی تجویز دی تھی لیکن پیر کو جاری کردہ فہرست میں بھارت کا نام نہیں تھا
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...