کراچی(این این آئی)رواں سال پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سی آئی یو کے مزید باصلاحیت افراد کو تربیت دے گا جو چین اور پاکستان کی ثقافت سے واقف ہیں اور سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں فعال طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔ جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی دسویں سالگرہ کی تقریبات اور ترقیاتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے سی آئی یو کے کی جانب سے کی جانے والی فعال چینی تدریسی اور ثقافتی سرگرمیوں کی توثیق کی جنہوں نے چینی ثقافت کے فروغ اور چین اور پاکستان کے درمیان دوستی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراق نے گزشتہ دہائی کے دوران سی آئی یو کے کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 22 پروگرام پاک چین تعلیمی تعاون کا نمونہ ہے جس نے پاک چین ثقافتی اور عوامی سطح پر تبادلوں میں روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی اگلے اہم عشرے کے آغاز کے لیے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کی بھرپور حمایت کرے گی۔ کراچی یونیورسٹی کے 100 سے زائد عہدیداران، فیکلٹی اور طلبا نے آن لائن اور آف لائن تقریب میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...