اسلام آباد (این این آئی) سنوما ایچ سی آر ڈی آئی نے فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل ) کے گرین فیلڈ سیمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر 13 ماہ کے ریکارڈ عرصے میں مکمل کر لی ہے جو ایف سی سی ایل کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس نے ڈیرہ غازی خان میں 6500 ٹن یومیہ کلنکر کی پیداواری صلاحیت کے حامل جدید ترین پلانٹ کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی سفارت خانے نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں اس تیزی سے تکمیل کو ”دونوں ممالک کے انجینئروں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ایک حیرت انگیز چین،رفتار”قرار دیا۔ یہ پلانٹ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادان میں واقع ہے جسے گزشتہ جمعرات کو شروع کیا گیا تھا۔ ایف سی سی ایل کے بیان کے مطابق نئی لائن کے آپریشن کے آغاز سے کمپنی کی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 10.6 ملین ٹن سالانہ تک بڑھ گئی ہے اور اس نے ایف سی سی ایل کو ملک میں تیسرے سب سے بڑے سیمنٹ پروڈیوسر کی حیثیت سے قائم کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے میں جدید ترین مینوفیکچرنگ آلات شامل ہیں اور اس میں اخراج کنٹرول کی خصوصیات اور ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ بھی شامل ہے۔ ایف سی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب میں شادان کے انتہائی غریب علاقے میں گرین فیلڈ سیمنٹ پلانٹ کے اضافے سے نہ صرف مقامی افراد کو روزگار ملے گا بلکہ علاقے کی بڑی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ سینوما ایچ سی آر ڈی آئی نے اکتوبر 2022 میں نظام پور کے پی میں ایف سی سی ایل کی موجودہ سائٹ پر سیمنٹ مینوفیکچرنگ کی تیسری لائن بھی قائم کی ہے، جس کی یومیہ گنجائش 6،500 ٹن کلنکر کی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...