اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت کے فیصلے سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے ۔ اپنے بیان میںفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مولانا کی حکومت ہے پتہ نہیں کون سا سازگار ماحول چاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ 2013اور 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کیا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے 2008 ، 2013اور 2018 میں بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی ۔ انہوںنے کہاکہ ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ قوم کو یقین ہے چیف جسٹس عام انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے پریشان ہیں
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...